ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے لئے آج کافی دنوں کے بعد اچھی خبر ہے۔ جس کا اندازہ خود بخود ہو جائے گا۔ آج روحانی مالی اور عزت وقار کے حوالے سے بڑا ہی اہم دن ثابت ہوسکتا ہے، ان شاءاللہ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ابھی وقت ہے۔ آپ اپنا فیصلہ بد سکتے ہیں اور غصہ کے بجائے عقل سے کام لے کر دوبارہ اچھی طرح سوچیں ،پھر کوئی قدم اٹھائیں، زائچہ تو غلط سمت جانے کی بات کررہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی شخص کی باتوں میں آکر اپنا گھر خراب کررہے ہیں، وہ خود پر ظلم کر رہے ہیں۔ ابھی موقع ہے ،سارے معاملے کو خود اللہ پاک کا نام لے کر حل کرنے کی کوشش کریں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ ابھی ان کو موقع نہیں ملے گا۔ انتظار کریں، البتہ جو لوگ عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ کام کررہے تھے، اس میں تبدیلی کے اشارے نمایاں ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اپنے سارے معاملات ٹھیک کریں۔ پھر غلطیاں ہو رہی ہیں۔ اچھے بُرے کی تمیز ہی نہیں کر رہے۔ اس وقت کئی مخالفین اپنی غلطیاں بھی آپ کے سر لگانے کا سوچ رہے ہیں، فوری توجہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کسی بھی شخص یا اپنے رشتے داروں سے راز کی بات کرنا خود پر ظلم ہوگا اس لئے آپ زبان کو تالا لگا لیں اور صرف اپنے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں۔ وہ سب ٹھیک کر دے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو کس بات کی جلدی ہے۔ آپ کو ابھی مطلوبہ نتائج نہیں ملیں گے۔ صبر سے کام لیں اور جس قدر خاموش رہ کر وقت گزار سکتے ہیں، گزاریں، ابھی دشمن تاک میں ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اگر کوئی آفر ملے فوری فیصلہ نہیں کرنا، ابھی تمام حالات کو دیکھنا ہے، پھر کوئی قدم اٹھانا ہے۔ آج کا دن تھوڑا سا غصہ تیز رکھے گا۔ کوشش کریں جھگڑے سے بچ کر رہنے کی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو ایک طرف سے خوشخبری آ سکتی ہے اور آپ کی کافی دنوں کی جو مشکل تھی وہ بھی ان شاءاللہ حل ہوگی۔ ان دنوں آپ کو اپنے ناراض عزیزوں کو راضی کرنا ہے وہ بھی لازمی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے بچوں کے رشتے وغیرہ کے انتظار میں ہیں۔ ان کے لئے اچھی خبر ہے اور جو لوگ نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں ، انشاءاللہ خود بخود اس کے اسباب بن جائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کسی کا بھی اعتبار نہ کریں۔ سب مطلب پرست ہیں۔ صرف اپنے اللہ پاک سے ہی ہر طرح کی مدد طلب کریں وہ ضرور ہر مشکل سے آزاد کرے گا۔ شام تک اہم خوشخبری بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

عزت صرف میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ آپ کیوں پریشان ہیں۔ اگر کوئی غلطی ہوئی بھی ہے۔ تو سچے دل سے توبہ کر لیں وہ معاف فرما کر آپ کو عزت وقار ان شاءاللہ ضرور عطا کرے گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -