ٹک ٹاکر ماڈل حرا خان مقامی کمپنی کی سفیر بن گئیں 

  ٹک ٹاکر ماڈل حرا خان مقامی کمپنی کی سفیر بن گئیں 

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ٹک ٹاکر و ہوسٹ حراخان معروف برانڈ کے آئل اینڈ شیمپو کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق حراخان کو گزشتہ روز ہئیری ہئیرآئل کمپنی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیاہے جس کا معاہدہ کمپنی کی سی ای او آسیہ زاہد اور حراخان کے مابین طے پایا گیاہے اس معاہدے کے تحت حراخان آئل کمپنی کی ٹی وی کمرشلز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے پرموشنل ایونٹس میں بھی بطور ایمبیسیڈر شرکت کیا کریں گی۔ حراخان نے بتایاکہ وہ ایک عرصہ سے ہیئری ہیئرآئل استعمال کررہی تھیں۔

جس سے ان کے بال بہت لمبے گھنے اورچمکدارہورہے تھے اس آئل کی کوالٹی اور پرفارمنس دیکھتے ہوئے وہ اپنی ساتھی ماڈلز اور ٹک ٹاکرزکوبھی اس کے استعمال کا مشورہ دیتی تھیں اور اکثر اپنی ویڈیوزمیں بھی اس آئل کا تذکرہ کیا کرتی تھی ان ویڈیوزکو دیکھتے ہوئے کمپنی کی سی ای اوآسیہ زاہدنے انہیں بلایا اور ان سے بطور برانڈ ایمبیسیڈر کا معاہدہ کرلیا ہے۔حراخان کا کہناتھا کہ بہت ساری آئل کمپنیاں محض بزنس کرتی ہیں ان کی پرفارمنس نہیں ہوتی مگر اس آئل اور شیمپوکے ساتھ میرا ذاتی تجربہ ہے اس لیئے میں سب کو یہی آئل اور شیمپو استعمال کرنے کا کہوں گی۔

مزید :

کلچر -