پاکستان کرکٹ کپ، سنٹرل پنجاب سندھ کو ہراکرفائنل میں پہنچ گئی 

پاکستان کرکٹ کپ، سنٹرل پنجاب سندھ کو ہراکرفائنل میں پہنچ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کپ کے پہلے سیمی فائنل میں  سنٹرل پنجاب نے سندھ کو 127 رنزکے بھاری مارجن سے شکست دے کرفائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ایونٹ کا فائنل 31 جنوری بروز اتوار کو اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،دوسرے سیمی فائنل میں ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں 30 جنوری کو مدمقابل آئیں گی۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 340 رنز کے تعاقب میں سندھ کی پوری ٹیم 36.5 اوورز میں 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے اہم موقع پر نصف سنچری اسکور کرنے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر آلراؤنڈر ظفر گوہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اوپنر خرم منظور اور مڈل آرڈر بیٹسمین سعد علی کے علاوہ سندھ کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر محمد علی نے 31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ احمد بشیر اور عثمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ظفر گوہر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا