سابق ویمن کپتان ثناء میر کورونا سے صحت یاب ہوگئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر ثنا میر کورونا سے صحت یاب ہوگئیں سابق کرکٹر میں کورونا کی تشخیص ایک ایسے وقت میں ہوئی تھیں جب وہ اپنی 35 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے کی تیاریوں میں تھیں۔ثناء میر کو مقامی کرکٹ ایونٹ میں کمنٹری کے دوران تشخیص ہوئی تھی۔