قائداعظم انٹرڈویژن ہاکی چمپئن شپ، فیصل آباد نے ملتان کو ہرادیا 

قائداعظم انٹرڈویژن ہاکی چمپئن شپ، فیصل آباد نے ملتان کو ہرادیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پی ایچ ایف اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کھیلی جانے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چمپئن شپ میں فیصل آبادڈویژن نے ملتان ڈویڑن کو 1-4 سے ہرادیا.اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید، اولمپیئن توقیر ڈار، اسسٹنٹ کوچ اجمل لودھی اور رانا ظہیر بھی موجود تھے۔پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کھلاڑیوں کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج کے حوالے سے مزکورہ چمپئن شپ سود مند ثابت ہوگی،ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ہمیشہ قومی کھیل کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لی ہے،یہی وجہ ہے پنجاب بھر سے بہترین ٹیلنٹ چیمپیئن شپ میں نظر آرہا ہے،ہم امید کرتے ہیں سپورٹس بورڈ پنجاب کی یہ کاوشیں مستقبل میں بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔فیصل آباد ڈویژن اور ملتان ڈویژن کے مابین میچ جو کہ فیصل آباد ڈویڑن نے جیت لیا۔فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے محمد باقر اور علی رضا نے ایک ایک جبکہ محمد ساجد نے دو گول سکور کئے،ملتان ڈویژن کی جانب سے واحد گول عثمان افتخار نے سکور کیا،میچ کو وقاص بٹ اور غلام محی الدین نے سپر وائز کیا.


ججز کے فراض ضیاء  الدین برکی,پرویز اور ثاقب نیاز جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض رفیق خان نے سر انجام دیئے۔