مشکل وقت میں ٹیم کیلئے سنچری بنانے کی خوشی ہوئی، فواد عالم

مشکل وقت میں ٹیم کیلئے سنچری بنانے کی خوشی ہوئی، فواد عالم

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے والے فواد عالم ٹیم کی جیت پر بہت خوش ہیں جبکہ انہوں نے مشکل وقت میں عمدہ اننگز سے متعلق دلچسپ انکشاف بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد عالم نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ایسے وقت میں سنچری بنائی جب ٹیم کو اس کی بہت ضرورت تھی۔ ہمارے 36 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اور ہمیں ایک بڑی اننگز کھیلنے کی ضرورت تھی تاکہ دوسری اننگز میں آسانی پیدا ہو سکے بیٹسمین نے مزید کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ پرفارمنس دکھانے کے لئے پرعزم ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -