پی ایس ایل، شائقین کی سٹیڈیم آمد کیلئے بورڈ کا حکومت سے رابطہ

    پی ایس ایل، شائقین کی سٹیڈیم آمد کیلئے بورڈ کا حکومت سے رابطہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں کرکٹ میچز کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد کی اجازت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر حکومت سے رابطہ کیا ہے۔پی سی بی کیمطابق حکومت یکم فروری 2021 کو شائقین کی پاکستان سپر لیگ سمیت جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے میچز کے دوران اسٹیڈیم آمدسے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے گی۔پی سی بی نے این سی اوسی سے50فیصدشائقین کومیچ دیکھنے کی اجازت مانگی تھی۔ این سی او سی کرونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔

۔ اجازت ملنے کی صورت میں بورڈ پی ایس ایل کی تشہیری مہم کا آغاز کرے گا۔اس سے قبل 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچز کے ٹکٹ سروسز کیلئے ٹینڈر جاری کردیا۔اس کے علاوہ،جنوری2021 سے جون2021 تک کی تمام سیریز و ایونٹس کیلئے ٹینڈرجاری کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -