مردان،باچا خان میڈیکل کالج ایم بی بی ایس کی نشستوں میں سو فیصد کی منظوری

مردان،باچا خان میڈیکل کالج ایم بی بی ایس کی نشستوں میں سو فیصد کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی)نے باچاخان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد میں سوفیصد اضافے کی منظوری دے دی جبکہ بی ڈی ایس کی سیٹیں بھی 25سے پچاس کردیں یہاں جمعہ کے روز میڈیکل کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق کالج کے سی ای او ڈاکٹر محمدفاضل کی درخواست پر گذشتہ ہفتے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) کی ایک معائنہ ٹیم نے بی کے ایم سی اور بی کے سی ڈی کا درہ کیا تھامعائنہ کرنے والی ٹیم جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین شامل تھے نے کالج اور تدریسی ہسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا اور بعدازاں اپنی رپورٹ تیار کرلی جس کی روشنی میں پاکستان میڈیکل کمیشن نے بی کے ایم سی کے لئے بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) کی نشستیں 50 سے بڑھا کر 100 اور بی کے سی ڈی کے لئے بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کی نشستوں کو بالترتیب 25 سے بڑھا کر 50 کردیا ہے جبکہ پی ایم سی نے خیبر پختونخوا کے دیگر میڈیکل کالجوں کی نشستوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاضل نے رابطے پر بتایا کہ اس کامیابی کا سہرا بورڈ آف گورنرز (بی او جی) میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن (ایم ٹی آئی) مردان، انتظامیہ، فیکلٹی اور عملے کے ممبروں کو جاتا ہے میڈیکل داخلوں میں نشستوں میں اضافہ سے مستحق طلبہ کو بیرون ملک جانے کی بجائے صوبے میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ڈین نے بتایا کہ دونوں کالجوں میں زیادہ سے زیادہ میڈیکل طلباء کے اندراج کے لئے درکار تمام سہولیات موجود ہیں دریں اثناء چیئرمین بی او جی ڈاکٹر سید فضل ہادی نے فیصلے کو تاریخی قراردیتے ہوئے کالج کے ڈین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اورکہاہے کہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اوران کے والدین جو نجی کالجوں میں بھاری داخلہ اور ٹیوشن فیس ادا کرنے یا بیرون ملک جانے کی استطاعت نہیں رکھتے بہت بڑی خوشخبری ہے۔