ایل ڈبلیو ایم سی کے عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے پردرخواست نمٹا دی گئی

  ایل ڈبلیو ایم سی کے عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے پردرخواست نمٹا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے اور تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پرایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے پر دائر درخواست نمٹا دی  عدالت نے دیگر پر مزیدسماعت یکم فروری تک ملتوی کردی عدالت عالیہ میں ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ عمران علی سلطان کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی توایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 7درخواستوں میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر فاضل جج نے ان مذکورہ درخواستوں کو نمٹا تے ہوئے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دیگر ملازمین کا معاملہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے یکم فروری تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کا مستقل کرنے کا کیس زیر سماعت ہے عدالت نے مستقل کرنے تک تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے رکھا ہے جبکہ محکمہ نے عدالتی حکم کے خلاف ملازمین کو معطل کردیا ایل ڈبلیو ایم سی عدالتی حکم کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کررہاہے عدالت سے استدعاہے کہ افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کاحکم دیتے ہوئے محکمہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

درخواست نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -