ہنگو، بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل 

    ہنگو، بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل 

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ضلع کوہاٹ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل 29جنوری 2021کو دفتر ہذا میں لسٹ آویزاں کیا گیا ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ آصف خان خٹک نے کہا ہے کہ ضلع کوہاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ابتدائی حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل کیا گیا ہے اس کی لسٹیں 29جنوری2021کو عوام الناس کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کوہاٹ میں آویزاں کی جا چکی ہیں کوہاٹ میں کونسلز کی کل تعداد 107ہے جس میں تحصیل کوہاٹ میں 38ویلج کونسل اور16نیبر ہوڈ کونسل تحصیل لاچی میں 14ویلج کونسل اور4نیبرہوڈ کونسل تحصیل گمبٹ میں 19ویلج کونسل جبکہ درہ آدم خیل میں 13ویلج کونسل اور 3نیبرہوڈ کونسل ہیں ابتدائی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں اعتراضات ریجنل الیکشن کمشنر کوہاٹ او ٹی ایس روڈ کوہاٹ کو مورخہ13فروری 2021تک جمع کروائے جا سکتے ہیں درخواست گزار سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر بمعہ ووٹر سرٹیفیکیٹ اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور متعلقہ تحصیل کو نقشہ جو کہ دفتر ہذا میں 1ہزار روپے فیس پر دستیاب ہے ساتھ لگا کر ڈیلیمنٹیشن اتھارٹی کے دفترکے پاس جمع کروائیں تاکہ انکو باقاعدہ سماعت کا موقع دیا جا سکے مجوزہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات اور درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گے  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -