اسسٹنٹ کمشنر لاہور کیخلاف  توہین عدالت کی درخواست  پر نوٹس، جواب طلب 

اسسٹنٹ کمشنر لاہور کیخلاف  توہین عدالت کی درخواست  پر نوٹس، جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر لاہور فیضان احمد کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا مسٹرجسٹس شاہد وحید نے مقامی شہری محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالت نے درخواست اسسٹنٹ کمشنر کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا اسسٹنٹ کمشنر نے نہ تودرخواست پر فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی معاملہ حل کیا اسسٹنٹ کمشنر لاہور کا عدالت کے حکم پر فیصلہ نہ کرنا توہین عدالت ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اسسٹنٹ کمشنر لاہور فیضان احمد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

توہین عدالت 

مزید :

صفحہ آخر -