کاروباری ہفتے کے آخر ی روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 219.49پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای 100 انڈیکس 219.49پوائنٹس کے اضافے سے 46385.54 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.88 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 38ارب61کروڑ39لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 37لاکھ 6ہزار شیئرز کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46656پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث 46600،46500اور46400پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.49پوائنٹس کے اضافے سے46385.54پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس59.74پوائنٹس کے اضافے سے19318.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 147.41پوائنٹس کے اضافے سے32385پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ182میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب59ارب84کروڑ21لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب98ارب45کروڑ60لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت74.49روپے کے اضافے سے1091.99روپے اورپاک ٹوبیکو69.99روپے کے اضافے سے1669.99روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ700روپے کی کمی سے9800روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص200روپے کی کمی سے 14ہزار 300روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کوبھی امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان برقرار رہا اور ڈالر 160.30روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمزید5پیسے کی کمی سے160.15روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.35روپے سے گھٹ کر160.30روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے160.20روپے سے گھٹ کر160روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر160.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے192.80روپے سے بڑھ کر193.20روپے اور قیمت فروخت194.80روپے سے بڑھ کر195.20روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے217.80روپے سے بڑھ کر218روپے اور قیمت فروخت219.80روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار450روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالرکے اضافے سے1862ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سے 97ہزار265روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کے اضافے سے1370 روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ