کوہاٹ میں دفعہ 144 کا نفاذ

کوہاٹ میں دفعہ 144 کا نفاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پہلے سے نافذ شدہ دفعہ 144ضابطہ فوجداری میں 60دن کی توسیع کا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت سٹیٹ لینڈ، شاملات جن کا شیڈول/انڈیکس جاری نہیں ہوا، توئی اور الگدہ کے قریب زمینوں کی خرید و فروخت، تعمیرات اور تجاوزات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔