سینیٹ الیکشن سے قبل کروڑوں کے فنڈز، وزیراعظم کا یوٹرنز میں کوئی ثانی نہیں: سراج الحق 

  سینیٹ الیکشن سے قبل کروڑوں کے فنڈز، وزیراعظم کا یوٹرنز میں کوئی ثانی نہیں: ...

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ نااہل اور ظالم حکمرانوں نے عوام کو بدحال اور ملک کو تماشا بنا دیا۔ پی ٹی آئی کے اڑھائی برسوں میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا، ادارے متنازعہ ہوئے، احتساب کا مذاق بنایا گیا، مافیاز نے اربوں کمائے اور زراعت اور صنعت کا بیڑہ غرق ہوا۔ سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو کروڑوں کے فنڈز دے کر وزیراعظم نے ثابت کر دیا کہ اپنے دعوؤں سے مکرنے اور یوٹرنز میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ملک میں جمہوریت کو تماشا بنا دیا گیا۔ پاکستان کو صالح اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔ حافظ سلمان بٹ نڈر اور بے خوف رہنما تھے۔ انھوں نے زندگی بھر مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کے لیے جدوجہد کی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ کے اجتماع میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ سلمان بٹ جمعرات کی رات مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو منصورہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے ان کی نمازہ جنازہ پڑھائی۔

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -