سعودی عرب،17 مئی سے سفری پابندیاں ختم کر دی جائینگی

  سعودی عرب،17 مئی سے سفری پابندیاں ختم کر دی جائینگی

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں فضائی،بڑی اور بحری راستوں سے آمد و رفت پر پابندیاں پیر 17 مئی سے اٹھائی جائینگی، واضح رہے کہ اس سے قبل یہ پابندیاں 31مارچ کو اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کروناء ویکسین کی آمد میں تاخیر کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کورونا ویکسین تیار کرنیوالی کمپنیوں نے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ویکسین حوالے نہیں کی ہے‘۔ الربیعہ  کا کہنا تھا ’سارے ملکوں میں کورونا وباء کی دوسری لہر آئی ہوئی ہے۔ سعودی حکومت سفری پابندیاں ختم کرنے سے قبل ملک میں وائرس سے بچاؤ کا محفوظ ماحول بن جانے کے حوالے سے مطمئن تھی۔ صحت عامہ کے تحفظ کی خاطر سفری پابندیاں 31 مارچ  2021 سے نہیں اٹھائی جاسکتیں کیونکہ اس وقت تک ملک میں وائرس لگنے کا وہ ماحول برپا نہیں ہوگا جس کے لیے ہم کوشاں تھے۔

سعودی عرب

مزید :

صفحہ آخر -