وفاقی تعلیمی اداروں میں  موسم گرماکی تعطیلات کا دورانیہ کم کرکے ایک ماہ کردیاگیا

 وفاقی تعلیمی اداروں میں  موسم گرماکی تعطیلات کا دورانیہ کم کرکے ایک ماہ ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر جاری کر دیا   وزارت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، موسم گرما کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہونگی نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے31 مئی تک ہوں گے پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے15 جون تک لیں گے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا جبکہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائیگا وفاقی وزیرتعلیم نے 15 جنوری 2021 کو اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے انہوں نے بتایا تھا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ18 جنوری کو شروع ہوجائے گا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جن کلاسز کا آغاز 25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہونگی ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔

موسم گرما تعطیلات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -