پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار، نیول چیف 

پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار، نیول چیف 

  

 اسلام آباد (این این آئی)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط 2021 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہواجس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشنل مشق کے دوران بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنز کوجانچا گیا۔امیر البحر نے کہا کہ آپریشنل مشقوں کا انعقاد جنگی حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ 

نیول چیف

مزید :

صفحہ آخر -