اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی کارروائی، 2  جعلی اہلکار گرفتار،دستاویزات برآمد

 اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی کارروائی، 2  جعلی اہلکار گرفتار،دستاویزات برآمد

  

لاہور (نیوز رپورٹر)جعلی اینٹی کرپشن فورس والے اصلی اینٹی کرپشن کی ہتھے چڑھ گئے جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے جعلی اینٹی کرپشن تنظیمیں بنانیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات کر دیں۔ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے جعلی اینٹی کرپشن فورس کے چیئرمین علی رضا اور محمد بلال رانا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے اینٹی کرپشن کے جعلی دفاتر، تعارفی کارڈز بھی بنا رکھے تھے۔ملزمان خود ساختہ اینٹی کرپشن فورس بنا کر لوگوں سے ممبر شپ کے عوض بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔ اینٹی کرپشن کو جعلی اینٹی کرپشن تنظیم کی مختلف ذرائع سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ عوام خود ساختہ اداروں اور انکے جعلی نمائندوں سے ہوشیار رہیں اور فوری اینٹی کرپشن پنجاب کو شکایت کریں۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن ان تنظیموں کے کرتا دھرتاؤں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کررہی ہے۔

 اینٹی کرپشن

مزید :

صفحہ آخر -