احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں، ثانیہ نشتر

  احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں، ثانیہ نشتر

  

ساہیوال(آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں نادار اور مستحق افراد کو 8171 سے میسج ملے گا پروگرام غیر سیاسی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کی بنیادیں غیر سیاسی بنیادوں پر رکھی ہیں احساس پروگرام کے مستحقین کا سروے شفافیت سے ہو رہا ہے نادار اور مستحق افراد احساس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں احساس پروگرام سروے میں کسی قسم کا کاغذ نہیں دیا جاتا ان کہنا تھا کہ ملک بھر میں سروے جاری رہے گااور مستحق افراد کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -