کورونا، پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کورونا، پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا، کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ کٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، عراق، نیوزی لینڈ، قطر، آئس لینڈ، سری لنکا اور سعودی عرب سمیت 24 ممالک شامل ہیں۔ اے کٹیگری کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہوگا۔کٹیگری بی میں شامل ممالک کے ناموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، البتہ یہ کہا گیا ہے کہ جو کٹیگری اے اور سی میں شامل نہیں وہ ممالک کٹیگری بی کا حصہ ہونگے۔کٹیگری بی ممالک کے مسافروں کیلئے 72 گھنٹے پرانی کورونا رپورٹس جمع کروانا ضروری ہوگا۔ 

سی اے اے

مزید :

صفحہ آخر -