معذوروں کے کوٹہ کو یقینی بنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر چارسدہ

معذوروں کے کوٹہ کو یقینی بنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر چارسدہ

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اداروں میں معذروں کے کوٹہ ملازمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تمام دفاتر میں معذور افراد کے رسائی کیلئے خصوصی ٹریک بنائے گئے ہیں جس کا مقصد معذور افراد کو بھی معاشرے کے دیگر افراد کے برابر حقوق دینا ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے معذور افراد کیلئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر محکمہ سرکاری محکموں کے نمائندوں سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے اہلکار بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دوران معذور افراد نے اپنے مسائل کیحوالے سے حکام کو آگاہ کیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف سرکاری محکموں کو موقع پر معذور افراد کے مسائل حل کرنے کی احکامات جاری کر دئیے۔اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کے کا حاص خیال رکھنا ہم سب کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے اسلئے معاشرے کے تمام افراد معذورروں کا حاص خیا ل رکھیں تاکہ انہیں کسی بھی موقع پر کسی قسم کی کمی کا احساس نہ ہوں۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ اس وقت 14ہزار سے زائد معذور افراد رجسٹرڈ ہیں جن میں زیادہ تر معذورں نے اپنے ضروریات میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا ہے اس لئے تمام سرکاری اداروں کو معذورت افراد کے کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے احکام جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب تما م سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے سپیشل ٹریک بنائے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی معذور شخص کسی بھی دفتر پہنچ کر اپنا مسائل حل اور ضروریات کو پورا کر سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -