خیبر،باڑہ میں کلین اینڈ گرین  پاکستان پروگرام کا آغاز

خیبر،باڑہ میں کلین اینڈ گرین  پاکستان پروگرام کا آغاز

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن، ایس آر ایس پی اور ٹی ایم اے ضلع خیبر کے زیر اہتمام میونسپل بیلڈنگ باڑہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت باڑہ بازار صفائی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ جو آئندہ دس دن تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر مہمان خصوصی نے اپنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باڑہ بازار کی صفائی ہمارے ترجیحات میں شامل ہیں آج اس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اور آئندہ10 دن تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے ساتھ باڑہ بازار میں پولیتین بیک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اب چونکہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ باڑہ بازار میں دوکانداروں کے بجائے ریڑھی بانوں والے پولیتین بیگز کا استعمال کر رہے ہیں۔ جس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے کہا کہ یہاں کہ عوام سے گزارش ہے کہ ٹی ایم ایز اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کیساتھ صفائی مہم میں تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر خیبر کو صاف ستھرا کرسکیں۔ جس میں باڑہ بازار و دیگر عوامی جہگوں کو ایس آر ایس پی، ٹی ایم او اور عوام کے تعاون سے صاف کیا جائے گا۔اس موقع پر انکے ہمراہ تاجر برادری چیئرمین سید آیازوزیر، صدرتاجران عبدالروف آفریدی اور ایس ار ایس پی ضلعی کوآرڈینیٹر سرتاج آفریدی، تحصیلدار غنچہ گل مہمند اور باڑہ بازار کمانڈر نواب افریدی، ملک عبدالرحمن، معروف تاجر عبدالحمد افریدی بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -