وفاقی حکومت کا 14سال کے طویل وقفے کے بعد مال شماری کرانے کافیصلہ
لاہور(این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مال شماری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مال شماری کے لئے تیار ی بھی شروع کر دی گئی ہے جس کے لئے صوبوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مال شماری کے انتظامات بارے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔مال شماری میں ملک بھر میں دودھ اور گوشت کے لئے استعمال ہونے والے جانور شمار ہوں گے۔مال شماری میں بار برداری کے لئے استعمال ہونے والے جانوروں کی بھی گنتی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مال شماری میں پرندے اور جنگی حیات شامل نہیں۔ ملک میں مال شماری 14سال بعد کی جاے گی،آخری بار مال شماری 2006میں کی گئی تھی۔
مال شماری