اختیارات کا ناجائز استعمال  3 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

اختیارات کا ناجائز استعمال  3 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)اسلام آباد کے رہائشی دو بھائیوں نے پولیس کے غیر قانونی اختیار استعمال کرنے پر تھانہ حیات آباد کے تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور سید شوکت اللہ کی عدالت میں 22اے کی درخواست دائر کردی  عدالت نے 3فروری تک پولیس سے جواب طلب کردی۔ گزشتہ روز عدالت نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے رہائشی دو بھائیوں بلال خان  اور جلال خان کی جانب سے دائر 22اے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھانہ حیات آباد پولیس کے اہلکار، تفتیشی افسر، انچارج تفتیش اور محرر تھانہ پر الزام ہے کہ تینوں پولیس اہلکاروں نے 1717ایف آئی ار میں اپنے اختیارات سے تجاوز کی ہے جس پر درخواست گذاروں کو تحفظات ہیں  لہذا عدالت 22اے درخواست پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی  کے لیے پولیس  کے اعلی حکام کو احکامات جاری کریں۔