پی ٹی آئی بڑا قبضہ مافیا، عمران نے اپنا گھر ریگو لرائزکر ا کر مخالفین کے گرا دیئے : حمزہ شہباز

    پی ٹی آئی بڑا قبضہ مافیا، عمران نے اپنا گھر ریگو لرائزکر ا کر مخالفین کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپور ٹ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت، حکومت اتنا جھوٹ بولتی ہے کہ کوئی انتہا نہیں، اب کہہ رہے ہیں ٹرانسپرنسی کی رپورٹ ماضی کے ڈیٹا پر مشتمل ہے،یہ جتنے مرضی جھوٹے کمیشن بنالیں عوام کو حقائق پتہ چل چکے ہیں، حکومت گردشی قرض اور دیگر مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی، حکومت کب تک اپنی ناکامی سابق حکومتوں پر ڈالے گی۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت سے متعلق کہا تھا کہ کام کریں گے تو چلیں گے، آج مہنگائی عروج پر ہے،گردشی قرضہ بڑھ چکا ہے،پونے تین سال ہونے لگے ہیں لیکن یہ ناکامی کی خوفناک تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ حکومت کے اپنے لوگ کہتے ہیں قبضے ہو رہے ہیں لیکن آپریشن ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ہوتا ہے، بنی گالہ کو کلیئر قرار دیدیا جاتا ہے۔فارن فنڈنگ کیس چھ سال سے حکم امتناعی پر ہے،اب براڈ شیٹ ڈھونگ رچایا جا رہا ہے،اس پر حکومت کے لوگوں نے کمیشن مانگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اب یاد آرہاہے کہ پانچ سال بہت کم ہیں، آپ نے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے، لاہور شہر میں ہر جگہ کوڑا پھیلا ہے اور وزیر اعلی دوسری پارٹیوں کے ارکین کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ن لیگ دور میں کرپشن 117پر تھی آج کہاں پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 12ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی،دہشتگردی ختم کی، کراچی کی رونقیں بحال کیں، لیکن آج اس کے الٹ ہوا،قوم موجودہ دور کے آٹا اور چینی اسکینڈل نہیں بھولی،عوام کو پتہ ہے یہ نا اہل،جھوٹے اور کرپٹ ہیں۔ معیشت گہری کھائی میں جارہی ہے،خارجہ پالیسی ناکام ہے اور ہم تنہائی کا شکار ہیں،آج دوست پاکستان کو چھوڑ گئے ہیں۔،طیارے ضبط ہوجاتے ہیں۔ہم نے احتساب کے نام پر انتقام برداشت کرلیا،نواز شریف، شہباز شریف اورمیرے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ آپ ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں،اپنا گھر 12لاکھ میں ریگولرائز کرا لیتے ہیں لیکن مخالفین کے گھروں کو گراتے ہیں۔ سب سے بڑا قبضہ مافیا تحریک انصاف ہے۔ جسٹس (ر)عظمت سعید کو اس معاملے میں نہیں الجھنا چاہیے۔جبکہ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طلبہ کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کیا جائے،ان پر ریاستی تشدد نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کوئی جماعت نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کو بہت عجلت میں ادائیگی کی گئی،نیب جو دوسروں کا احتساب کرتی ہے لیکن قوم کے جو کروڑوں روپے دئیے گئے اس کا ذمہ دار کون ہے۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -