”کامیاب کسان“منصوبہ وزیر اعظم کاکسانوں کیلئے بڑا تحفہ،گور نر پنجاب

    ”کامیاب کسان“منصوبہ وزیر اعظم کاکسانوں کیلئے بڑا تحفہ،گور نر پنجاب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ”کامیاب کسان“منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کاکسانوں کیلئے بڑا تحفہ ہے۔کر پٹ عناصر کسانوں کا بھی معاشی قتل کرتے رہے ہیں۔ماضی کے حکمران کسانوں کو صرف تسلیاں دیتے رہے ہیں آج کسان کی مضبوطی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی کام ہو رہا ہے۔وہ گور نر ہاؤس لاہور میں نامورصنعت کار خواجہ جلال الدین رومی سے ملاقات کے موقعہ پرگفتگو کر رہے تھے۔اس موقعہ پر کسانوں کو درپیش مسائل اورکپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے ریسر چ سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ”کامیاب کسان“منصوبہ شروع کر نے پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے بلکہ کسانوں کو جدید ٹر یکٹرز سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسان کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ کپاس کی پیدوار میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے میرے اور وزیراعلی کی سر براہی میں وفاقی اور پنجاب حکومت کے متعلقہ محکموں کی کمیٹی بنائی ہے ہم کسانوں کیساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کرپٹ عناصر کسانوں کا بھی معاشی قتل کرتے رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ کرپشن تمام مسائل کی جڑ ہے اورموجودہ حکومت ملک میں کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نے کی پالیسی پرگامزن ہے۔ 

گور نر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -