نوشہرہ،اے سی کے ہاتھوں قاضی میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز اورڈین دفاتر سیل 

نوشہرہ،اے سی کے ہاتھوں قاضی میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز اورڈین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ ) نوشہرہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان  اشرف کی بڑی کاروائی  نوشہرہ میڈیکل کالج کے سبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت قاضی میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین  بورڈ آف گورنر اور ڈین کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا جبکہ وزیر دفاع  پرویز خان خٹک نے عوامی شکایت پر قاضی میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بورڈ آف گورنر گلریز حکیم خان کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیاتفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر کو تحلیل کردیا تھا لیکن اس کے باوجود قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈآف گورنر کے چئیر مین گلریز حکم خان کا اپنے دفتر واقع قاضی میڈیکل کمپلیکس آنا جا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ  فرقان اشرف نے نہ صرف قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر کا دفتر سیل کر دیا بلکہ نوشہرہ میڈیکل کالج کے ڈین کا دفتر بھی سیل کر دیا۔