کسان کیلئے قرضے کی شرح سود  صرف 3 فیصد ہوگی، شہبازگل

  کسان کیلئے قرضے کی شرح سود  صرف 3 فیصد ہوگی، شہبازگل

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کامیاب کسان پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ کسان کیلئے قرضے کی شرح سود بھی صرف تین فیصد ہوگی۔اپنے بیان میں شہبازگل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب کبھی قرضے نہیں کھاتا، اگر کوئی کسان دوست وزیراعظم ہو تو اپنے ہاریوں کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے۔شہباز گل نے کامیاب کسان پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ کامیاب کسان پروگرام میں 5 ہزار ٹریکٹر پہلے فیز میں کسانوں کو دیئے جائیں گے، کسانوں کو اس پروگرام کیلئے اپنی زمین گروی رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بچت کے اس منصوبے میں زرعی آلات شامل کیے جائیں گے۔شہبازگل نے نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پونے چار سو ارب اینٹی کرپشن نے بڑے مگر مچھوں سے ریکور کیا ہے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -