”رسک آڈیٹنگ“دو روزہ بین الاقوامی ای آڈٹ ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی

     ”رسک آڈیٹنگ“دو روزہ بین الاقوامی ای آڈٹ ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ای آڈٹ ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی۔ رسک آڈیٹنگ کے عنوان سے منعقدہ ٹریننگ سیشن کا آغاز 27 جنوری کو ہوا جس میں آٹھ ممالک جن میں پاکستان، ایران، ترکی، قطر، تاجکستان، قازقستان، فلسطین اور بیلاروس کے آڈٹ ماہرین نے شرکت کی۔ مذکورہ ٹریننگ سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا بلکہ دیگر ممالک سے دوستانہ تعلقات اور پیشہ ورانہ روابط میں بہتری آئے گی۔ ٹریننگ سیشن کوآرڈینیٹرز عائشہ صدیق اور محمد بلال اکرم نے پیشہ ورانہ مہارت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔دیگر ممالک سے ٹریننگ کا حصہ بننے والے آڈٹ افسران نے آن لائن تربیتی کورس پر اے جی پی آر انتظامیہ کے کردار کو سراہا اور مستقبل قریب میں بھی ایسے مزید ای ٹریننگ سیشنز کے انعقاد پر زور دیا۔

آڈٹ ٹریننگ

مزید :

صفحہ آخر -