پی ڈی ایم نے وزیراعظم کا غرورخاک میں ملا دیا، فیصل کریم
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کا غرور اور تکبر خاک میں ملا دیا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی سے ملنا گوارہ نہیں کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کا خوف عمران نیازی کوزمین پر لایا ہے،عمران نیازی اراکین اسمبلی کو پانچ کروڑ ترقیاتی فنڈ کو رشوت کہتا تھا،اب اراکین قومی اسمبلی کو 50 کروڑ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیازی صاحب کے وسیم اکرم پلس کو ان کے ایم پی اے قبضہ مافیا کہہ رہے ہیں، زیر تربیت کپتان کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم پر پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر سے وار ہونگے۔
فیصل کریم کنڈی