سندھ حکومت نے کورونا ویکسین  کیلئے 14 سینٹر قائم کر دیئے

سندھ حکومت نے کورونا ویکسین  کیلئے 14 سینٹر قائم کر دیئے

  

 کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کیلئے چودہ سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کی تیاری مکمل کر لی گئی، صوبے بھر میں چودہ ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں، کراچی میں جناح ہسپتال اور خالق دینا حال میں کورونا ویکسین سینٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ دیگر ویکسینیشن سینٹر سندھ کے دیگر اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راج کمار کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر سٹاف کو ویکسین دی جائے گی، کورونا ویکسین لگانے کیلئے نادرا کی مدد لی جائے گی، ویکسین لگانے والے سٹاف کو بھی تربیت دی جا چکی ہے۔

کورونا ویکسین 

مزید :

صفحہ آخر -