تمام انتخابی وعدوں کومن وعن پورا کیا جائیگا، انور زیب خان
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر زکوۃ و عشر انور زیب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہی ہے خیبرپختونخوا کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت سے آراستہ کرنا تحریک انصاف حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار ضلع باجوڑ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈذ کا معائنہ کیا اور مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے رشتہ داروں سے ہسپتال کے عملے کے بارے میں دریافت کیا جس پر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام تر مفت طبی اور علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کر سکے عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے خار ہسپتال کو بھی جدید آلات سے آراستہ کیا ہے اور اس ضمن میں جو کمی رہ جاتی ہے انکو بہت جلد پورا کرینگے انہوں نے میڈیا سے حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح کے لیے کئے گئے اقدامات کو اچھی اور نمایاں طریقے سے پیش کرنے کی اپیل