شہر میں کتا مار مہم شروع کی جائے وسیم قادری ایڈوکیٹ

       شہر میں کتا مار مہم شروع کی جائے وسیم قادری ایڈوکیٹ

  

کراچی (این این آئی)معروف سماجی شخصیت اور قانونی ماہر وسیم قادری ایڈوکیٹ نے شہرمیں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈی ایم سی ساؤتھ سمیت پورے شہر میں فوری طور پر کتا مار مہم شروع کی جائے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وسیم قادری ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔خصوصاً خواتین اور بچوں کو ان کی وجہ سے آمد ورفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔خصوصاً شہرکے  ضلعی ساؤتھ کی یوسیز 16 17. 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 اور 31 میں  آئے دن آوارہ کتے معصوم بچوں اور شہریوں کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے وزیربلدیات سندھ،ایڈمنسٹریٹر کراچی،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر کتا مار مہم شروع کی جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -