ہنگو، آپریشن کے دوران تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں چیکس تقسیم 

ہنگو، آپریشن کے دوران تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں چیکس تقسیم 

  

ہنگو (بیورورپورٹ)اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے کے دہشت گردی کے دور میں تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں 465چیکوں کے ذریعے 180.72ملین روپے کا امدادی معاوضہ تقسیم مذید معاوضہ بھی دیا جائے گا جن گھروں کے سروے مکمل ہوئے ہیں ان کے لئے عنقریب فنڈ ریلیز ہوگا ضلعی انتظامیہ اورکزئی سکاؤٹس پولیس اورکزئی قبائل کے مفاد اور ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کر رہی ہیں وفاقی حکومت صوبائی حکومت پاک فوج اور عوام ایک ٹیم ہے جو کہ ملک اور علاقے کی ترقی اور امن کیلئے ایک پیج پر ہے اورکزئی قبائل امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں ماموزئی قبیلے میں منعقدہ چیک تقسیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمد خان اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی عدنان احمد پی ٹی آئی ضلع اورکزئی کے صدر ملک سعید اللہ ایم این اے ملک جواد حسین کے بھائی ملک لائق شاہ سینیٹر اورنگزیب کے بھائی حاجی شکیل کے علاوہ اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے کے دہشت گردی کے دور میں تباہ شدہ گھروں کے مالکان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ دہشت گردی کے دور میں تباہ شدہ گھروں کے سروے مکمل ہونے کے بعد آج اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے کے متاثرین میں 465چیکوں کے ذریعے 180.72ملین روپے کا معاوضہ تقسیم کیا جائے گا جس میں 443چیک مکمل تباہ شدہ گھروں جس میں فی گھر 4لاکھ معاوضہ دیا جائے گا شامل ہیں اور 22چیکوں کے ذریعے فی چیک 1لاکھ60ہزار روپے جذوی نقصان پہنچنے والے گھروں کے مالکان کو دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ ان پیسوں سے آپ کا مکمل مداوا نہیں ہو سکتا تاہم آپ کے دلوں میں مرہم پٹی رکھنا ہے مرکزی و صوبائی حکومت آپ کی قربانیوں کے بدلے میں آپکو بہت کچھ دینا چاہتی ہے مذید جن گھروں کے سروے مکمل ہوئے ہیں ان کو فنڈ بہت جلد ریلیز کیا جائے گا علاقے میں ترقی کیلئے امن ضروری ہے اس میں اورکزئی قبائل نے ضلعی انتظامیہ اورکزئی پولیس اورکزئی سکاؤٹس اور تمام سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا اور اہم کردار ادا کرنا ہوگا تب علاقے میں روزگار صحت تعلیم و دیگر مسائل حل ہوں گے وفاقی حکومت صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ پولیس پاک فوج اور عوام امن اور ترقی کے لئے ایک پیج پر ہیں تقریب کے آخر میں ڈی سی محمد خالد ڈی پی او نثار احمد خان اے سی عدنان احمد ڈی ایس او محمد حسین حاجی شکیل ملک لائق شاہ و دیگر نے گھروں کے متاثرین میں معاوضے کے چیک تقسیم کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -