ملک افراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتاہے،محمد فیصل

   ملک افراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتاہے،محمد فیصل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر معروف سماجی رہنما محمد فیصل نے کہا ہے کہ ملک اس وقت افراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ اگر ملک کو مستحکم کرنا ہے تو تمام اداروں کے درمیان ڈائیلاگ اشد ضروری ہے۔معیشت کی مضبوطی کے لیے تمام جماعتیں اپنے اختلافات پس پشت ڈالتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔اپنے جاری کردہ بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو نفرت کی حد تک نہیں بڑھانا چاہیے۔پی ٹی آئی کی حکومت تاحال عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتری ہے لیکن اس کی اپنی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔اپوزیشن جماعتیں اس وقت جلسہ جلوسوں اور دھرنوں کی بجائے پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا کریں اور حکومت کو ایسے اقدامات پر مجبور کریں جن سے عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسوانے میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن بھی برابر کی شریک ہے۔حکومت کو ہٹانے کی بجائے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے احتجاج کیا جائے تو اس کے زیادہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -