بلدیاتی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے،نجم شاہ 

بلدیاتی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے،نجم شاہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ سے ملحقہ تمام اداروں اور ذیلی دفاتر کو عالمی معیار اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ نے CLICK پراجیکٹ کے دفتر کے دورے پر کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر CLICK افضال زیدی نے سیکرٹری بلدیات سندھ کو پراجیکٹ آفس کے مختلف زیر تعمیر شعبہ جات کا دورہ کراویا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات سندھ کو عالمی سطح کا عوامی ادارہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام شعبہ جات اور ان کا متعلقہ اسٹاف مکمل جانفشانی اور دلجمعی سے اپنی خدمات سر انجام دے۔ نجم احمد شاہ کے مطابق عالمی بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبہ جات درحقیقیت اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت سندھ صوبے کی عوام کی بہبود کے لئے سنجیدہ اور کوشاں ہے اور انسانی ضروریات کی بروقت اور آسان تکمیل محکمہ بلدیات سندھ کا اولین مشن ہے۔نجم احمد شاہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کی کارکردگی اور رفتار بہتر بنانے پر مزید توجہ مرکوز رکھی جائے اور ہر صورت منصوبے کے ثمرات صوبے کی عوام تک منتقل ہونے چاہیں۔ بعد ازاں سیکرٹری بلدیات سندھ نے ڈی ایم سی ساوتھ اور اس سے متعلقہ عمارتوں کا دورہ کیا اور اہم امور کے حوالے سے ضروری ہدایات کا بھی اجرا کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -