قائم علی شاہ کی 23فروری تک عبوری ضمانت منظور 

 قائم علی شاہ کی 23فروری تک عبوری ضمانت منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی 23فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی قائم علی شاہ نے زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی نیب انکوائری کے سلسلے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سندھ ہوئیکورٹ پہنچ گئے، سابق وزیر اعلی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 23 فروری تک منظور کرلی ہے۔ عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ کو 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔نیب کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ نے بروہی گوٹھ نارتھ ناظم آباد میں 43 ایکڑ زمین غیرقانونی الاٹ کی، وکیل سید قائم علی شاہ نے کہا کہ نیب بدنیتی پر مبنی کارروائی کر رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -