سیاسی بیروزگار دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،اختر حسین

سیاسی بیروزگار دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،اختر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے ک کرپشن، منی لانڈرنگ، ہارس ٹریڈنگ، چھانگا مانگا سیاست کی بنیاد رکھنے والی (ن) لیگ کے ارسطو احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور دیگر سیاسی بیروزگار دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

، پوری قوم جانتی ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ نواز شریف نے کروایا تھا، عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کو متنازعہ بنانا ان کا پرانا وطیرہ ہے، براڈ شیٹ سکینڈل نے ان کے ہوش اڑا دیے ہیں، یہ جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں انہیں اپنے تمام سیاہ کرتوتوں کا خساب دینا پڑے گا۔

. گزشتہ روز پارتی آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے رانا اختر حسین نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کی ناکامی اور شرمندگی کے بعد پی ڈی ایم کے قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور احتساب کے نام پر ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، تحریک انصاف کی حکومت چٹان سے زیادہ مضبوط ہے اسے اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ سیاست میں وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں پی ڈی ایم کلین بولڈ ہو چکی ہے، مسترد شدہ، نااہل اور نالائق ٹولہ اپنی اور اپنے آقاؤں کی کرپشن کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے یہ جو مرضی کر لیں انہیں کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا ان سب بنارسی ٹھگوں کا ٹھکانہ جیل ہے.