ٹائیفائیڈ پر قابو پانے کیلئے ویکسین ہی واحد حل ہے،ڈاکٹر فیض الحسن

ٹائیفائیڈ پر قابو پانے کیلئے ویکسین ہی واحد حل ہے،ڈاکٹر فیض الحسن

  

لاہور(پ ر) ایس ایم اے انڈس ہسپتال کاہنہ ڈاکٹر فیض الحسن نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ویکسینیشن ہی واحد حل ہے اور اس سلسلے میں یکم سے پندرہ فروری تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 9ماہ سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس کے علاوہ2017 میں ٹائیفائیڈ آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد میں سے 63 فیصد کیسز 15 سال سے کم عمر بچوں میں سامنے آئے اور بد قسمتی سے 70فیصد اموات بھی اسی عمر کے بچوں میں ہوئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاہنہ انڈس ہسپتال میں ٹا ئیفائیڈ سے بچاو سمینار میں شرکا ء سے گفتگو کے دوران کیا۔ڈاکٹر فیض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ویکسین قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -