حکومت مساجد اور دینی اداروں کی رجسٹریشن آسان بنائے،راغب نعیمی

 حکومت مساجد اور دینی اداروں کی رجسٹریشن آسان بنائے،راغب نعیمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حکومت مساجد اور دینی اداروں کی رجسٹریشن کوآسان بنائے۔رجسٹریشن کے حوالے سے مؤقرمذہبی اداروں، تنظیمات اورشخصیات کو اعتماد میں لیاجائے۔

مساجد اوراداروں کی رجسٹریشن کے لئے ابتدائی مدت میں اضافہ،باقاعدہ تشہیری مہم چلائی جائے۔اوقاف ترمیمی ایکٹ میں مزید تبدیلی کرکے دیر سے رجسٹر یشن کرانے والے منتظمین پر عائد جرمانہ کومناسب حدتک کم کیاجائے۔اس کے ساتھ معلومات کی عدم فراہمی پررکھی گئی سزا اورجرمانہ میں بھی مناسب حدتک کمی کی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ صنعت کے زیراہتمام مساجد کی رجسٹریشن کو ختم کر کے اسے محکمہ اوقاف کے زیراہتمام د ے دیاجائے تاکہ محکمہ اوقاف میں وقف کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مسجد کی رجسٹریشن بھی ہوسکے اگرایسا نہیں کرتے توپھر مسجدکی رجسٹریشن کیلئے تین محکموں کے پاس جاناپڑے گا۔اوقاف کے تیار شدہ رجسٹریشن فارم کی شق 7میں صرف اتناسوال ہے کہ وقف سنی ہے یا شیعہ؟ اس لئے مساجد ومدارس کے رجسٹریشن فارم میں مسلک کاخانہ بنایاجائے تاکہ بعد میں بین المسالک جھگڑے نہ ہوں۔پنجاب بھر میں موجود52000سے زائد مساجد اور2500سے زائدمدارس و دیگر اوقاف جائیداد کے لئے محکمہ اوقاف میں الگ سے ڈائریکٹوریٹ بنایاجائے اوراس کے مطابق عملہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -