مختلف امتحانات کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

  مختلف امتحانات کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

  

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کومطلع کیا گیا ہے کہ داخلے صرف آن لائن ہوں گے اور داخلہ فارم دستی اور بذریعہ ڈاک کسی صورت وصول نہیں ہوں گے۔ بی اے /بی ایس سی میں کمپارٹمنٹ کے حامل امیدوار بھی شیڈول کے مطابق آن لائن داخلے بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون 2020ء کے امتحان میں شامل طلباؤ طالبات ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امتحان میں داخلہ بھیجنے کے لئے اہل ہوں گے اور اس کے لئے انہیں پارٹ ون کے رزلٹ کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ایسے امیدوار جن کاسپلیمنٹری امتحان2020ء میں آخری چانس تھا اور کووڈ۔19میں امتحانات نہ ہونے کے باعث سے پیپردینے سے قاصر رہے وہ بھی سالانہ امتحان 2021ء  میں اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔

 جبکہ امتحانات8اپریل 2021ء  سے شروع ہوں گے۔ شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر/لیٹ کالج /پرائیویٹ/امپرووڈویڑن اور ایڈیشنل مضامین ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء  کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم10فروری 2021ء  تک جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ11فروری 2021تا17فروری 2021تک جمع کرواسکتے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -