کرپشن میں اضافہ کی رپورٹس تشویشناک ہیں،شجاع الدین شیخ

 کرپشن میں اضافہ کی رپورٹس تشویشناک ہیں،شجاع الدین شیخ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے لیے شرمناک ہے یہ بات تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے حالیہ کرپشن انڈکس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمہ کے نعرے پر برسراقتدار آئی تھی لہٰذا اِسی حکومت کے عہد میں کرپشن کے بڑھ جانے کی رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے۔ 

اُنھوں نے کہا کہ حکومت کے وزراء دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ رپورٹ سابقہ حکومت کے دور کے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر ہے اگر یہ درست ہے تو حکومت اپنے دعویٰ کا ثبوت عوام کے سامنے لائے وگرنہ یہ سمجھا جائے گا کہ حکومت اپنی خفت مٹانے کے لیے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ کرپشن اور دوسری برائیوں کا خاتمہ چہرے بدلنے سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے ہو گا۔ اُنھوں نے کہا کہ ضرورت اِس امر کی ہے کہ ہم اِسلام کے عادلانہ نظام کو اپنائیں تاکہ نہ صرف کرپشن بلکہ معاشرے کی دیگر برائیوں کوبھی جڑ سے ختم کیا جاسکے۔ مسلمانانِ پاکستان کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے۔ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ہمیں دنیوی اور اُخروی فلاح حاصل ہو سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -