حکمران سیاسی انتقام میں پاگل پن پر اتر آئے،پرویز ملک
لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدرو رکن قومی اسمبلی پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراورایڈیشنل سیکرٹری اطلا عا ت عامر خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں اور خود اپنا گھر بارہ لاکھ میں منظور کروا لیتے ہیں اوردوسروں کا گھر گراتے ہیں تو پھر بنی گالا کو بھی گرایا جائے،حکمران سیاسی انتقام میں پاگل پن پر اتر آئے ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لیگی رہنماں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عہدجمہوریت میں بھی حق کاتقاضاکرنے پر شہریوں کاناحق خون بہانابدترین آمریت ہے۔ ارباب اقتدار اپوزیشن رہنماں کوڈرانادھمکانا بند کر یں۔