معیاری صفائی کے لئے موثر حکمت عملی بنا رہے ہیں،امجد نون

معیاری صفائی کے لئے موثر حکمت عملی بنا رہے ہیں،امجد نون

  

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق اہلیان لاہور کو شہر میں سستی اور معیاری صفائی فراہمی کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے طویل مددتی حکمتِ عملی مرتب کر لی۔اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ مرکزی دفتر میں اہم اجلاس کی صدارت چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون نے کی۔ اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی، سیکٹری بلدیات، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی ای پی اے، اے ایف ایس، اے ایس ڈویلپمنٹ، چیف اربن ڈویلپمنٹ، سی ای او اربن یونٹ، اے سی کوٓارڈینیشن، اے ڈی سی فنانس، ڈی او ایس ڈبلیو ایم سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام اسٹیک ہالڈرز کی جانب سے مستقبل کے پلان پر مفید آراء اور تجاویز لی گئیں جن کی روشنی میں ایک ماڈل پلان تشکیل دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -