حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کی اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں ہیں،عزیز الرحمن

حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کی اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں ہیں،عزیز الرحمن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ نے اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں پیش کیں۔ آپ  تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے پہلے عظیم مجاہد اول ہیں۔سیدنا ابو بکر ؓنے منکرین ختم نبوت کے خلاف اعلان جہاد کیا۔منکرین ختم نبوت کے خلاف آپ کے دور میں اجماع امت ہواان خیالا ت کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار، مولانا محمدعرفان بزیزی نے لاہور کی مختلف مساجد میں خطبہ جمعہ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سیدنا ابو بکرؓ کی زندگی روشن مینارہ ہے آپؓ کی تعلیمات امور سلطنت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ حق وصداقت اور جرات وبہادری کے پیکر ہیں حکومت قادیانی فتنے کو ملک کے آئین کے تحت حکومت روکے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -