حافظ سلمان بٹ پاکیزہ درویش صفت سیاستدان تھے،سبطین خان

 حافظ سلمان بٹ پاکیزہ درویش صفت سیاستدان تھے،سبطین خان

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے سینئر سیاستدان حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سلمان بٹ کا نام نظریاتی اور جراتمندانہ سیاست دان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سلمان بٹ پاکیزہ درویش صفت سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنا دامن صاف رکھ کر سیاست کی۔ سبطین خان نے حافظ سلمان بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ سلمان بٹ صداقت، دیانت، جرات اور شجاعت کا استعارہ تھے۔ جہاں بے باک اور دیانتدار سیاست میں حافظ سلمان بٹ کی مثال بے ڈھرک دی جا سکتی ہے وہیں اپنی قائدانہ اوصاف اور لیڈر شپ کوالٹیوں کی بابت حافظ سلمان بٹ سیاست کے طالب علموں کیلئے مقالوں کا عنوان بھی ہو سکتے ہیں۔

  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -