موبائل جیمبرز ہٹانے سے متعلق درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی گئی 

موبائل جیمبرز ہٹانے سے متعلق درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اورحمزہ شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر موبائل جیمبرز ہٹانے سے متعلق دائر درخواست واپس لینے کی بناء  پر نمٹا دی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کے روبرو شریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں کمرہ عدالت میں دوران پیشی جیمرز لگانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی،حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مزید کارروائی نہیں چاہتے  عدالت سے استدعاہے کہ درخواست واپس لینے کا حکم دیاجائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کمرہ عدالت میں موبائل جیمبرز صحت کیلئے مضر صحت ہیں اور کمرہ عدالت میں ایسے ملزم بھی پیش ہوتے ہیں جو کینسر جیسے موزی مرض میں بھی مبتلا ہیں عدالت سے استدعاہے کہ جیمبرز ہٹانے کی درخواست منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -