سرکاری مال میں خورد برد، ملزم عدم ثبوتوں کی بناء پر بری

 سرکاری مال میں خورد برد، ملزم عدم ثبوتوں کی بناء پر بری

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے سرکاری مال میں خورد برد کیس میں ملوث4ملزمان کو عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کر دیا اینٹی کرپشن عدالت کے جج راجا محمد ارشد نے کیس پر سماعت کی سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ تھانہ گلشن راوی میں تعینات چار کانسٹیبل کے خلاف ایف آئی آر درج ہے کانسٹیبلز پر تھانے میں مال مقدمہ میں خورد برد کا الزام عائد تھا  ملزمان پر بیرٹا پسٹل گولیاں سرکاری ہتھکڑیوں وائرلیس سیٹ کو خورد برد کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ملزمان پر تھانہ گلشن راوی کے ایس ایچ او کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی ملزمان میں محمد طفیل، وسیم ریاض اور قادر شامل ہیں عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے۔

مزید :

علاقائی -