ہنگامہ آرائی مقدمہ میں  نامزد 5 مزید طلبا ء جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

ہنگامہ آرائی مقدمہ میں  نامزد 5 مزید طلبا ء جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین نے نجی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد 5 مزید طلباء کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ہونیوالے پانچ طلبا ء حارث احمد،زبیر صدیقی،ثناء اللہ عمان اور علی اشرف کو عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے نجی یونیورسٹی میں ہنگامہ ارائی کی اور توڑ پھوڑ کی ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کیلئے 14روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر مذکورہ پانچوں طلباء کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان سے ہونے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -