پروفیشنل کاپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پروفیشنل کاپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے پروفیشنل کاپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملوث ملزموں نفیس احمد اور محمد سلیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس متعلق رپورٹ پیش کی گئی،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے کا الزام عائد ہے۔

 ملزمان نے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہوئے زمین کے نام پر پیسے بٹورے، ملزمان نے متعدد لوگوں سے پیسے لیے لیکن پلاٹ کی الائٹمنٹ نہ کی، نیب لاہور نے متعدد لوگوں کی شکایات موصول پر ملزمان کیخلاف انکوائری کا آغاز کیا۔

مزید :

علاقائی -